پرورش سکول کے 14 یتیم بچوں نے قرآن مجید کی ختم کی۔ ختم قرآن کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی ۔ جس میں قرآن ختم کرنے والے بچوں کے رشتہ داروں کے علاوہ معززین علاقہ بھی شریک ہوئے۔ ختم کرنے والے بچوں کو سرٹیفیکیٹ دئے گئے اور ہار پہنا کر مبارکباد دے دی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر فضل سبحان سابق ایم این اے تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرورش کے ڈائریکٹر محمد نعیم اللہ نے کہا کہ قرآن ہی وہ کتاب ہے جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ قوموں کو بام عروج پر پہنچاتی ہیں اور اس قرآن سے روگردانی کرنے والوں کو ذلیل وخوار کرتا ہے۔ ڈاکٹر فضل سبحان نے اپنے خطاب میں یتیم بچوں کو قرآن کے ختم پر مبارکباد دی اور کہا کہ قرآن اللہ کی جانب سے انسانوں کے لئے واضح ہدایت اور رہنمائی ہے۔ مسلمانوں کا فرض ہے کہ وہ قرآن سیکھے اور اس پر عمل کرے۔ اگر مسلمانوں نے قرآن کو اپنا رہنما بنایا تو دنیا وآخرت میں سرخرو ہوں گے ورنہ اسی طرح خوار وزار ہوں گے۔
 Philosphy

The philosophy of Parwarish is not only to provide shelter and educate the orphans but also to protect the orphans from the bad effects of the society and make them useful citizens of the state. From the year 2006 to 2009 the growing anti state activities and militancy in the country, particularly in district Swat was the result of poverty, illiteracy and ignorance. Parwarish also aimed to protect the society from the bad effects of these types of people through quality education and proper guidance.

 

 

 

 

 

Panrum- Softwares developers